امریکہ کوشام میں دہشتگردی کی جنگ کی ذمہ داری لینی چاہیئے، شامی وزارتِ خارجہ

8 مارچ کو شام کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں 6 مارچ کو شام کے بارے میں امریکی وزیرِ خارجہ انتھونی بلنکن کے بیانات کی مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں باغی مسلح اور دہشتگرد تنظیموں کو مالی اور فوجی حمایت فراہم نہیں کرتےتو یہ تنظیمیں اتنے بڑے پیمانے پر شامی عوام کو نہیں مارسکتی تھیں اور نہ ہی شام میں بنیادی تنصیبات اور سماجی تہذیب کو نقصان پہنچا سکتی تھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک امریکہ شام کے تیل اور غذائی وسائل کو چوری کر رہا ہے جس نے شام کو 30 بلین ڈالز کا نقصان پہنچایا ہے جو امریکہ کو واپس کرنے چاہییں۔

بیان میں امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا  گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ شام میں باغی مسلح گروپوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ بیان  گزشتہ 12 سالوں سے امریکہ کی طرف سے شامی عوام کے  نقصانات کا ثبوت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو شام میں ہونے والے دہشتگردی کی  جنگ کی ذمہ داری لینی چاہیئے۔

وزارت خارجہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا  کہ ایک کثیرالجہتی دنیا کی تعمیر کی جائے جہاں تمام ممالک کی سلامتی اور استحکام کا احترام ممکن ہو۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …