حکومت کسانوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی خواہاں ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کاشتکاری کے اخراجات میں کمی اور پیداوار میں اضافے کے لئے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔

فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسحاق ڈار نے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈکے کردار کو سراہا اور ملک کی اقتصادی اور زرعی ترقی میں کھاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر نے زرعی پیداوارمیں اضافے کے لئے مختلف مصنوعات کی تیاری کے شعبے میں کمپنی کے مستقبل کے سرمایہ کاری منصوبے کے بارے میں وزیر خزانہ کو آگاہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …