معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، وزیر تجارت

تجارت کے وزیر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اور برطانوی وزیراعظم کے تجارتی نمائندے مارک ایسٹ ووڈ کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات میں انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک میں جلدمعاشی استحکام حاصل کر لیا جائے گا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مارک ایسٹ ووڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان پُراعتماد تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت ،توانائی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار، تاریخی اور باہمی تعلقات موجود ہیں جنہیں دوطرفہ تجارت میں اضافے کے ذریعے مزیدمستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

خیبر: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بموں سے حملہ

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے …