غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت موبائل رجسٹریشن مرکز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تقریباً نواسی لاکھ خواتین اس پروگرام کے تحت مالی امداد وصول کر رہی ہیں۔
انہوں نے لوگوں کی معاشی مشکلات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط میں پچیس فیصد اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت ہرتین ماہ کے بعدمستحق خاندان کو آٹھ ہزار سات سو پچاس روپے دیئے جائیں گے۔