اقوام متحدہ نے جارجیا میں تناؤ میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کی ۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ جارجیا کی صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے جہاں غیر ملکی ایجنٹوں پر بل کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتریش نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریزکریں جو تناو میں اضافے کا سبب بنیں ۔ انہوں نے لوگوں سےپُرامن احتجاج کرنے کی درخواست کی ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …