امریکا نے سعودی انجینئر کو 21 سال بعد گوانتاناموبے سے رہا کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے 48 سالہ سعودی انجینئر غثان الشبری کو گوانتاناموبے سے رہا کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سعودی انجینئر الشربی تقریباً 21 سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا جس کی سعودی عرب واپسی سے متعلق ریویو بورڈ نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کو لے کر الشربی کو مزید قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے سعودی انجینئر کو واپس سعودب عرب بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔پینٹاگون ریویو بورڈ نے گزشتہ سال یہ تصدیق کی تھی کہ الشربی کی القاعدہ میں اب کوئی اہم ذمہ داری نہیں اور نہ ہی وہ اس کا سہولت کار ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے …