حکومتِ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144کا نفاذ ختم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہِ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر 7 روز کے لیے پابندی عائد کی تھی، تاہم دفعہ 144 کی پابندی دوسرے روز ہی ختم کردی گئی ہے۔ محکمہِ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روز کے لیے جاری نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جا رہا ہے۔