ناسا نے مریخ پر پہلی بار سورج کی شعاعوں کی تصویر جاری کر دی

ناسا کے روور کیوروسٹی نے مریخ پر پہلی بار ‘سورج کی شعاعوں’ کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔

یہ تصویر 2 فروری کی ہے جب سورج مریخ پر غروب ہو رہا تھا اور اس کے نتیجے میں روشنی کی شعاعیں بادلوں سے گزر رہی تھیں۔ ایسے منظر کے لیے جھٹ پٹے کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جو زمین پر تو کافی عام ہوتا ہے مگر پہلی بار اسے مریخ پر دیکھا گیا ہے۔

کیوروسٹی کی جانب سے رات کے وقت مریخ کے بادلوں کا سروے کیا جا رہا تھا جب یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا۔ ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے بادل سطح سے 37 میل بلندی پر واقع تھے اور یہ ممکنہ طور پر ڈرائی آئس سے بنے تھے۔

ناسا کا کہنا تھا کہ مریخ کے بادلوں کے مشاہدے سے سائنسدانوں کو اس سیارے کی آب و ہوا، درجہ حرارت اور ہوا کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ اس مقصد کے لیے کیوروسٹی کی جانب سے جنوری 2023 سے سروے کیا جا رہا ہے جو مارچ کے وسط تک جاری رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شی چن پھنگ کا دورہ روس دوستی، امن اور تعاون پر مبنی دورہ ہوگا

شی چن پھنگ کا دورہ روس دوستی، امن اور تعاون پر مبنی دورہ ہوگا

روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ بیس تا بائیس …

Show Buttons
Hide Buttons