انٹربینک میں امریکی ڈالر کی شرحِ تبادلہ میں 3 روپے 18 پیسے اضافہ

 ملک میں امریکی ڈالر کی شرحِ تبادلہ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی شرحِ تبادلہ میں 3 روپے 18 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی شرحِ تبادلہ 279 روپے 12 پیسے تھی اور آج انٹربینک میں ڈالر کی شرحِ تبادلہ 282 روپے 30 پیسے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرحِ تبادلہ 284 روپے 50 پیسے ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت میں خالصتان تحریک کےرہنما امرت پال سنگھ سمیت 78 گرفتار

بھارتی پولیس نے ریاست پنجاب میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خالصتان کے حامی سکھ رہنما …