سعودی عرب نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ بروز منگل ملک بھر میں رمضان کا چاند دیکھیں۔ سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ جس شخص کو بھی چاند نظر آئے گا اس کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ قریبی عدالت یا سرکاری دفتر میں جاکر اپنی شہادت قلم بند کروائے۔