پاک-افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈیول میں تبدیلی

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی ہے اور یہ تبدیلی پاکستان کرکٹ بورڈ کی رضامندی سے کی گئی ہے۔ نئے شیڈیول کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہو گی جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 مارچ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی ہاک آئی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میچز 25 ،27 اور 29 مارچ کو شیڈیول کیے گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کی بڑی ائیرلائن نے 50 ائیربس طیارے گراؤنڈ کردیے

بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے اپنے 50 طیارے گراؤنڈ …