وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اور نیب کے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

قومی کلین ایئر پالیسی کی تشکیل پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی کاوشیں قابل ستائش قرار

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی برائے 2023ء اور قومی کلین ایئر پالیسی اور نیب کے ترمیمی قانون 2023ء  کی باضابطہ منظوری دیدی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قومی کلین ایئر پالیسی کی تشکیل پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کلین ایئر پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور آلودگی کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث انسانی عمر کی اوسط حد میں 2.7 سال کی کمی واقع ہوئی۔ اجلاس میں نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2023ء کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ وزیراعظم نےہدایت جاری کی ہے پاکستانی حاجیوں کے سفر اور حج کے دوران ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کے تعاون سے موثر اور جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …