پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹد کو میچ جیتنے کیلئے 227 رنز کا ہدف

فخر زمان 115 اور کامران غلام 41 کے سکور پر نمایاں رہے

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ کے آغاز میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔ فخر زمان 115 اور کامران غلام 41 کے سکور پر نمایاں رہے۔

پی ایس ایل کے موجودہ سیزن میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 8 میں سے 6 میچز جیت کر یکساں 12 پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں، البتہ بہتررن ریٹ کی بدولت لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ میں پاک چین ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ نمائش

چین کے درالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ کے …