نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے، وزیر منصوبہ بندی

گلگت بلتستان میں آئی بورڈ تشکیل دیا جائے اور آئی ٹی پارک قائم کئے جائیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔ اسلام آباد میں وزارت آئی ٹی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ایسے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جو تکمیل کے قریب ہیں، چوتھی سہ ماہی میں درکار رقوم فراہم کر کے جلد مکمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مقامی آئی بورڈ تشکیل دیا جائے اور آئی ٹی پارک بھی قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ  یونیورسٹی آف قراقرم کو مقامی آئی ٹی بورڈ میں شامل کیا جائے تاکہ وہاں کے عوام اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ میں پاک چین ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ نمائش

چین کے درالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ کے …