چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم 5رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا
عدالت عظمیٰ میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم 5رکنی لارجر بینچ 10 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت کی جانب سے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرلز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 8 نومبر 2022ء کو سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو خط ارسال کیا تھا، جبکہ خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر پیشرفت کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی جاچکی ہے۔