سائنسی تعلیم ہی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،قمر زمان کائرہ

ہر چیز کو ذہن اور سائنس کے پیمانے سے ماپنے سے ہی کامیابی ممکن ہے، مشیر برائے امورِ کشمیر

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سائنسی تعلیم ہی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ایف سی کالج لاہور میں منعقدہ سائنس فیئر کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنسی علوم میں محنت کرنے والی اقوام آج ترقی کی دوڑ میں بہت آگے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان سائنس کی ترقی میں بہت پیچھے ہے، جبکہ سائنس مسائل کا حل فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کی ترقی سے ہی ذہنی سوچ میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے اور ہر چیز کو ذہن اور سائنس کے پیمانے سے ماپنے سے ہی کامیابی ممکن ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کی بڑی ائیرلائن نے 50 ائیربس طیارے گراؤنڈ کردیے

بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے اپنے 50 طیارے گراؤنڈ …

Show Buttons
Hide Buttons