متحدہ عرب امارات کی جانب سے اہل خانہ کیلئے 5 سالہ ویزہ کا اجراء

ایسے خاندان بھی ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جن کے بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہے

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے غیرملکی قومیتوں کے حامل افراد کے اہل خانہ کیلئے ویزہ کے اجراء کا آغاز کردیا۔ فیصلے کے مطابق ایسے خاندان بھی ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جن کے بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک سے زیادہ بار ملک میں داخلے کا ویزہ بغیر کسی سپانسر کے جاری کیا جاتا ہے اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کو متحدہ عرب امارات میں ایک بار داخلے کے بعد مسلسل 90 روز تک قیام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

مقامی اخبار الامارات الیوم کا کہنا ہے کہ ویزہ میں توسیع کے ساتھ قیام کی مدت ایک سال میں مسلسل 180 روز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔ اہل خانہ کیلئے 5 سالہ ویزہ کا حصول متعلقہ ویب سائٹ اور سمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے ارسال کی گئی درخواست سے ممکن بنادیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت میں خالصتان تحریک کےرہنما امرت پال سنگھ سمیت 78 گرفتار

بھارتی پولیس نے ریاست پنجاب میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خالصتان کے حامی سکھ رہنما …