روس-یوکرین  تنازع کے خاتمے تک یوکرینی شہریوں کو یورپ میں قیام کی اجازت

یوکرین کے شہریوں کو یورپ میں ملازمت کرنے کی بھی اجازت ہوگی

یورپی یونین نے روس-یوکرین تنازع کے خاتمے تک یوکرین کے 40 لاکھ سے زائد شہریوں کو یورپ میں قیام کی اجازت دیدی۔  یورپی یونین کی جانب سے جنگ کے باعث یوکرینی شہریوں کو عارضی پناہ دینے کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد رواں سال کیلئے اجازت کے حوالے سے عارضی پناہ کے نئے ہدایت نامے کے اجراء پر واضح کیا کہ یوکرین کے شہریوں کو یورپ میں قانون طور پر قیام کے علاوہ ملازمت کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

ہدایت نامے کے مطابق اس دوران یوکرینی مہاجرین کے بچے یورپی ممالک کے اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کریں گے اور انہیں صحت کی سہولیات تک آسان رسائی بھی میسر ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کی بڑی ائیرلائن نے 50 ائیربس طیارے گراؤنڈ کردیے

بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے اپنے 50 طیارے گراؤنڈ …

Show Buttons
Hide Buttons