احتجاج کے باعث امریکی وزیر دفاع کا دورہ مقبوضہ فلسطین مؤخر

مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی حالیہ لہر کے باعث لائیڈ آسٹن کے دورہ میں تاخیر کی گئی

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کی صیہونی انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتوں کا مقام تبدیل کردیا گیا۔ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صیہونی انتظامیہ کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحات سے متعلق منصوبے کے خلاف جاری مظاہروں کی حالیہ لہر کے باعث لائیڈ آسٹن کے دورہ میں تاخیر کی گئی ہے۔

دوسری جانب قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے 9 مارچ کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا استقبال کیا، جو عراق کے اچانک دورے کے ایک روز بعد قاہرہ پہنچے تھے۔ مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مصر کے ساتھ سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری میں پیشرفت اور فروغ کی امریکی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

بیان کے مطابق دونوں عہدیداروں نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خاص طور پر مسئلہ فلسطین پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فلسطینی علاقوں میں قیامِ امن کے علاوہ یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو روکنے کیلئے بھی بات چیت کی گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …