تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں رمضان کے دوران اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت کا اعلان

ماہِ مقدس کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر نمایاں رعایت دی جائے گی

متحدہ عرب امارات میں ہائپر مارٹس اور سپر مارکیٹس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خریداروں کو 10 ہزار سے اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری پر 75 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

مقامی اخبار خلیج ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق ایک معروف ہائپر مارکیٹ کی جانب سے ملک بھر میں قائم اپنی 97 ہائپر مارکیٹس میں رمضان کے دوران بڑی رعایتی مہم کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں خریدار منتخب اشیاء پر 60 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔ ان میں اشیائے خوردونوش،  تازہ پھل اور سبزیاں، گھریلو آلات، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت محکمہ موسمیات کے …