سمندروں میں مائیکرو پلاسٹک میں تیزی سے اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، مارکس ایرکسن
ماہرین کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2005ء کے بعد سے سمندروں میں داخل ہونے والے پلاسٹک کی مقدار میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ بروقت کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو 2040 تک اس مقدار میں 3 گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پلاسٹک کی آلودگی کم کرنے کیلئے سرگرم امریکی ادارے کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 2019ء تک سمندروں میں پلاسٹک کی ایک ہزار 710 کھرب اشیاء موجود تھیں۔ تحقیق میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ عالمی سطح پر پالیسیاں متعارف نہ کروائی گئیں تو سال 2040ء تک سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی میں 2.6 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
تحقیقی ادارے کے شریک بانی مارکس ایرکسن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے سمندروں میں مائیکرو پلاسٹک میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جو انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔