چھوٹے سیٹ بیک اکثر بڑے کم بیک کیلئے ہوتے ہیں، پلوشہ
پاکستانی بیڈمنٹن اسٹار پلوشہ بشیر نے کہا ہے کہ پنڈلی پر چوٹ لگنے کے باعث قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں حصہ نہ لینے پر انہیں افسوس ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مکمل فٹنس کیلئے ابھی ری ہیب مکمل کرنا باقی ہے۔
پلوشہ بشیر نے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے ملکی سطح پر تمام ایونٹس میں شرکت اور فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ مکسڈ ڈبلز میں کامیابی بھی حاصل کی، لیکن رواں سال ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے سیٹ بیک اکثر بڑے کم بیک کیلئے ہوتے ہیں۔