پاکستان ویمن لیگ کے انعقاد سے خواتین کی ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا، قومی کرکٹر
پاکستانی بلے باز منیبہ علی نے کہاہے کہ پاکستان اور دنیا کی سر فہرست خواتین کی کرکٹ ٹیمز کے درمیان فرق کو دور کرنا ضروری ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمن لیگ کے انعقاد سے خواتین کی ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔
منیبہ علی نے کہا کہ خواتین کرکٹرز اب بھی بہت کچھ سیکھ رہی ہیں اور زیادہ وقت ملے گا تو اور بھی سیکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں کھیلنے سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے گا کہ دیگر ممالک کی خواتین کرکٹرز میچ میں کیسے پرفارم کرتی ہیں۔