چین کے درمیانے کاروباری اداروں کی ترقی  کے انڈیکس میں اضافہ جاری

چین میں درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کا انڈیکس 89.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے ، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کے درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی  ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران  سماجی خدمات، انفارمیشن ٹرانسمیشن ،کمپیوٹر سروس، سافٹ ویئر اور رہائش و خوراک انڈسٹر یز  سمیت   8 شعبوں کے انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ  چینی منڈیاں  کی توقعات پوری ہو رہی ہیں ،  جبکہ مالی دباؤ کم ہو رہا ہے اورافرادی قوت کی ماکیٹ میں ضرورت اور فراہمی دونوں زیادہ  ہو رہی ہیں ۔ اس کے ساتھ  کاروباری اداروں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے ۔  ایسو ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں  ترقی کی  حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور سرمایہ کاری  بھی  بحال ہو رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …