چین نے صوبہ شان شی میں قائم تھائی یان لانچنگ سینٹر سے مصنوی سیاروں کا ایک جوڑا خلاء کی جانب روانہ کیا ہے ،جو جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے، سائنسی تجربات سمیت دیگر اُمو رسرانجام دیں گے ۔
چینی ساختہ تھئین ہوئی 6 اے اور تھئین ہوئی 6 بی کو چینی ساختہ کیرئیر راکٹ لانگ 4مارچ کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق 6بجکر 41 منٹ پر خلاء کی طرف روانہ کیا گیا۔