امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکہ کی ثالثی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مسائل کے حل کیلئے امریکہ کے کردار سے متعلق فیصلہ دنوں ممالک نے کرناہے۔ اُنہوں نے کہا امریکہ پاک بھارت مذاکرات کا طریقہ کار طے نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنےکے حوالے سے پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ اصلاحات لانے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی ہو جائیں گے اور پاکستان کو بہترسرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی جب کہ ضروری اقتصادی فیصلوں سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔