وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، اسلام مخالف رجحانات کی روک تھام پر بات چیت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام مخالف رجحانات کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے آج ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے پہلے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر Csaba-Korosi سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور وزیر خارجہ کی طرف سے مشترکہ بلائے گئے اجلاس میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف رجحانات کی روک تھام کے اقدامات اور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کے حوالے سے تقریب بدھ کے روز جنرل اسمبلی کے ہال میں منعقد ہوگی۔

دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہونے والی آئندہ واٹر کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا کیونکہ آبی ذخائر کی قلت ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے۔ واٹر کانفرنس 22مارچ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہو گی۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت میں خالصتان تحریک کےرہنما امرت پال سنگھ سمیت 78 گرفتار

بھارتی پولیس نے ریاست پنجاب میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خالصتان کے حامی سکھ رہنما …