جرمنی میں فائرنگ کا واقعہ ،7افراد ہلاک

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک چرچ  میں فائرنگ کا واقعہ پیش کیاہے ،جس  کے نتیجے میں 7افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں ۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق مسلح شخص نے چرچ کی  دوسری  منزل پر جاکر وہاں موجود شہریوں پر فائرنگ کی ۔ پولیس کی جانب سے  اس  واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گروس بورسٹل ڈسٹرکٹ میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی افواہیں نہ پھیلائیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کی بڑی ائیرلائن نے 50 ائیربس طیارے گراؤنڈ کردیے

بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے اپنے 50 طیارے گراؤنڈ …

Show Buttons
Hide Buttons