برطانیہ میں شدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے ،جس کے باعث برطانیہ میں ایک سو زائد سکولز بندکردیے گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے، سردی کی شدید لہربرقرار ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ کے علاقے آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ویلز میں جمعے کی صبح تک برف باری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں چالیس سینٹی میٹر تک برف باری متوقع ہے۔برطانیہ میں گزشتہ رات دو ہزار دس کے بعد مارچ میں سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کی وجہ سے مختلف شہروں میں ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا،جبکہ بر طانیہ میں برفباری کے حوالے سے جاری کردہ الرٹ تا حال برقرار ہے ۔