کم ترین ترقی پزیر ممالک کے امور پر اقوام متحدہ کا5واں اجلاس قطر میں اختتام پذیر

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک   کے امور سے متعلق  پانچوا ں اجلاس قطر  کے دارالحکومت دوحہ  میں اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔

اجلاس میں “دوحہ اعلامیہ” کی منظوری دی گئی جس میں غذائی سکیورٹی، خواتین کی تعلیم اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے شعبوں میں اقدامات اٹھانے، آئندہ دس سال  میں کم ترین ترقی پزیر ممالک کی ترقی کا منصوبے یعنی “دوحہ منصوبے” کو عمل میں لانے کا وعدہ کیا گیا تاکہ دنیا میں 46 ممالک جو  سب سے کم ترقی پزیر ہیں ، ترقی کے راستے پرگامزن ہو سکیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مارچ  2023 تک دنیا میں مجموعی طور پر 46 ممالک کو سب سے کم ترقی پزیر ممالک قرار دیا گیا جن میں  33  کا تعلق بر اعظم افریقہ سے ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ میں پاک چین ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ نمائش

چین کے درالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ کے …