وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر شی چن پھنگ کو آئندہ 5سال کیلئے چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر شی چن پھنگ پر چینی عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صدرشی چن پھنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدرکی دُور اندیش قیادت میں چین صحت، تعلیم، زراعت، جدت اور ٹیکنالوجی سمیت ہر میدان میں بے مثال ترقی کر رہا ہے۔