بھارتی ریاست بہار میں گائے کا گوشت لے جانے والے ایک اور مسلمان کو ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق نصیب قریشی کو ضلع چھاپرا میں گائے کا گوشت لے جانے کے شک میں بے قابو اور پُر تشدد ہجوم نے تیزدھار آلات اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کیا۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا اور رسول پور پولیس سٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔