صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے ۔
اسلام آباد میں پیتھالوجی اینڈ ڈینٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دانتوں کے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ دانتوں کی صحت کے بارے میں عوام بالخصوص سکول کے بچوں میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں کی صحت کو باقاعدگی سے اور مناسب طریقے سے برش کرنے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔صدر نے کہا کہ دانتوں کے ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ عام لوگوں کو برش کرنے کا صحیح طریقہ دکھائیں تاکہ روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے