ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی  ہے ۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کروناوباء کے دوران حکومتی ٹھیکوں میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام  عائد ہے ،جبکہ اس ضمن میں یاسین محی الدین پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔

یاسین محی الدین سے ملائیشیا کی اینٹی کرپشن ایجنسی نے تفتیش کی جس کے بعد ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاسین محی الدین کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران تعمیرات کے شعبے میں بلڈنگ کنٹریکٹرز کی مدد کے لیے سپورٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ یاسین محی الدین پر 195 ملین ملائیشین رنگٹ کی منی لانڈرنگ اور 51.40 ملین امریکی ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

موسم بہار میں کھیتی باڑی کا خوشگوار وقت

موسم بہار میں کھیتی باڑی کا خوشگوار وقت

موسم بہار کھیتی باڑی کے لحاظ سے مصروف موسم ہے۔ چین بھر میں کسان خوب جوش و …

Show Buttons
Hide Buttons