تازہ ترین

معروف گلوکار عاصم اظہر ویب سیریز ’فیملی بزنس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر جلد ویب سیریز ’فیملی بزنس‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر عاصم اظہر کی ویب سیریز ’فیملی بزنس ‘ کا اعلان کر تے ہو ئے ٹریلر شیئر کیا ہے۔ لکھاری علی اور باسط کی تحریر کردہ اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے ناتجربہ کار خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈرامے سے بھرپور یہ ویب سیریز ماہِ رمضان کے آغاز سے آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ پر نشر کی جائے گی۔ ویب سیریز میں عاصم اظہر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکار سیف حسن، سلمیٰ حسن، ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی اس سیریز کا حصہ ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے …