فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی انتظامیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سائبر خطرات سے تحفظ کا معاہدہ طے ہو گیا ہے۔
یہ معاہدہ اسرائیلی سائبر انٹیلیجنس کمپنی اور یو اے ای کی ٹیلی کام کمپنی کے مابین طے ہوا ہے۔ اسرائیلی کمپنی سائبر حملوں کو ٹریک کرنے، ان کی نشاندہی کرنے اور سرکاری اور نجی اداروں کو ممکنہ سائبر حملوں کیلئے الرٹ جاری کرتی ہے۔ تین سالہ معاہدے کے تحت اماراتی کمپنی قابض اسرائیلی انتظامیہ سے سائبر حملوں سے متعلق فوری معلومات کے تبادلے اور اپنے انفرااسٹرکچر کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے پلیٹ فارم تشکیل دے گی۔
یو اے ای کو معلومات لیک ہو نے اور آن لائن فراڈ جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں مراکش، بحرین، امارات اور قابض اسرائیلی انتظامیہ کی سائبر ایجنسیز کے سربراہان نے مشترکہ سائبر دفاعی پلیٹ فارم قائم کرنے کے حوالے سے بحرین میں پہلی بار ملاقات کی تھی۔