عالمی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے، روس

روس نے کہا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔

عدالت کی طرف سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے صحافیوں کو بتایا کہ روس اور دیگر ریاستیں بھی مذکورہ عدالت کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ  عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور روس کے حقوق اطفال کی کمشنر ماریہ Lvova Belova کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق عدالت توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوچکی ہے اورعالمی انصاف کے لئے اپنے آپ کو حقیقی خود مختار ادارہ ثابت نہیں کرسکی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان ریلویز کیلئے چین سے 70 مال بردار بوگیوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی

پاکستان ریلویز کیلئے چین سے 70 نئی کوچز لے کر آنے والا بحری جہاز کراچی …

Show Buttons
Hide Buttons