فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے چیئرمین فلورین فلیپو نے کہاہے کہ ‘نارڈ اسٹریم’ بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ واضح طور پر امریکہ ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کئ سال سے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کی مخالفت کر رہا ہے جو امریکہ کی طے شدہ پالیسی ہے۔
اُن کا کہناتھا کہ فروری 2022 کے اوائل میں ، امریکی سابق صدر جو بائیڈن نے کھلم کھلا کہا تھا کہ امریکہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کوتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فلیپو نے کہا کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن پر دھماکہ امریکیوں کے مفاد میں تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کو نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کے دھماکے کی تحقیقات کی اجازت نہ دینا مضحکہ خیز ہے۔
چونکہ روس ان گیس پائپ لائنوں کے مالکان میں سے ایک ہے۔ اس لیے روس کو تحقیقات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینا غیر منطقی ہے۔