تازہ ترین

قوم کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے

سن 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے۔

ایم ایم عالم نے جنہیں ”لٹل ڈریگن” بھی کہا جاتا ہے، 1965 کی جنگ میں ایف۔86، SABRE طیارہ اڑاتے ہو ئے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پانچ بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ یہ ریکارڈ آج تک ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے فضائی جنگ میں مجموعی طور پر 9 جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔

ایم ایم عالم پاکستان ایئر فورس کے پہلے جنگی پائلٹ تھے جنہیں کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں معروف افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ایم ایم عالمی کو ان کی بہادری پر ستارۂ جرأت دیا گیا۔ وہ 2013 میں آج کے دن طویل علالت کے بعد ستتر سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons