پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لاہو رقلندرز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل 7 کے فائنل میں بھی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں اور لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔