چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں کو سنجیدگی سے نافذ کر نے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
چین کی نئی ریاستی کونسل کے پہلے کل رُکنی اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے انہوں نے ریاستی کونسل کے سرکردہ اہلکاروں کیلئے فرائض کی تقسیم اور ریاستی کونسل کے اداروں کے لائحہ عمل کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت کا مشن کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
چینی وزیر اعظم نے ملک کی اعلی معیار کی ترقی، استحکام اور معاشی کارکردگی میں مجموعی طور پر بہتری لانے کیلئے جامع اور مثبت اقدامات اختیار کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی وزیر اعظم نے معاشی ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے حقیقی معیشت پر خصوصی توجہ مرکوز کر نے کے ساتھ ساتھ اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت اور جدید صنعتی نظام کی ترقی میں تیزی لانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔