وفاقی وزیرِ خزانہ اسحق ڈار اور پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کی توسیع کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
اس منصوبے پر 16کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور زئراین کی گنجائش تین ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار کی جائیگی۔ اس موقع پر اسحق ڈار نے کہا کہ توسیع سے زئراین کو سہولت میسر آئے گی۔ تقریب کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔