پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی پنجاب میں انتخابات کے باعث کی جارہی ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 8 کوکامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کی جائیں جبکہ ویمن لیگ بھی کروائی جائے۔