تازہ ترین

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سیاسی سرگرمیاں اور پی ایس ایل ہے، نگران وزیر صحت پنجاب

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم نےکورونا کیسز میں اضافے کا ذمہ دارخصوصاً لاہور میں سیاسی سرگرمیوں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد اور دیگر ثقافتی تقریبات کو ٹھہرا دیا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہجوم والی جگہوں پر شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کی طویل عرصے سے موجودگی کے سبب شہریوں کی بڑی تعداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہی اور کورونا کے نئے نئے ویریئنٹس بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ موجودہ ویکسینز کی افادیت 90 فیصد سے کم ہو کر 60 فیصد رہ گئی ہے۔

گزشتہ روز صبح این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 109 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.05 فیصد رہی جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں این سی او سی نے پُرہجوم اور بند مقامات اور صحت کے مراکز میں شہریوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی تھی، یہ گائیڈ لائنز کورونا کی تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا کا اومیکرون ویریئنٹ خود کو تبدیل کر کے ایکس بی بی-1.5، بی کیو-1.1 اور بی کیو-1 میں تبدیل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں کیسز میں اضافہ ہوا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons