تازہ ترین

پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، امریکی جنرل

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

امریکی کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سلامتی کے طریقہ کار پر اعتماد ہے۔ انہوں نے سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی بحران کے خدشات سے قطع نظر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی محفوظ کمانڈ اور کنٹرول  پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی فوجی قیادت سے رابطے میں ہوں اور میرے اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منیر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ جنرل کوریلا نے کہا کہ پاکستان کے خدشات ان کا بجٹ، موجودہ مالی و سیاسی صورتحال اور انسداد دہشت گردی ہے۔

واضح رہےکہ سینیٹ میں امریکی کمانڈر جنرل سے سوال کیا گیا تھاکہ کیا پاکستان کا ایٹمی پروگرام موجودہ صورتحال میں محفوظ ہاتھوں میں ہے ؟ں جس پر انہوں نے پاکستان کی ایٹمی پروگرام کی حفاظت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons