بھارتی پولیس نے ریاست پنجاب میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ سمیت 78 افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’وارث پنجاب دے‘ نامی تنظیم کے سربراہ کو ہفتے کے روز جالندھر کے علاقے نکودر کے قریب سے پولیس نے گرفتار کیا گیا۔ سکھ فیڈریشن یوکے سمیت سکھوں کی بین الاقوامی تنظیموں نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اوراسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ وارث پنجاب دے تنظیم کے ایک اہم رہنما نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ رہنما کے مطابق امرت پال سنگھ کے 6 ساتھیوں کو پولیس نے پہلے ہی جالندھر میں گرفتارکرلیا تھا اوران سے نامعلوم مقام پرپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس امرت پال سنگھ کو گزشتہ کئی روز گرفتار کرنے کا فیصلہ کرچکی تھی تاہم جی 20 بین الاقوامی کانفرنس کی وجہ سے پولیس نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری روک دی تھی تاکہ اس موقع پرحالات خراب نہ ہوجائیں۔