تازہ ترین

گورنر پنجاب سے وزیر ریلوے سعد رفیق کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سعد رفیق نے ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے گورنر پنجاب  کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام کو سفری سہولتیں دینے کے لیےجہازوں کے روٹ بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتر کی جا رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons