چیف آف نیول سٹاف بین الاقوامی کشتی رانی کے پہلے مقابلے کراچی میں اختتام پذیر ہوگئے ہیں ۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہاکہ پاک بحریہ ابھرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کے لئے مواقع پیداکرنے کی غرض سے کشتی رانی کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔