تازہ ترین

رمضان صلہ رحمی اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی مستقل نمائندے منیراکرم نے کہا ہے کہ رمضان کا مقدس مہینہ مشکلات اور آفات میں ثا بت قدم رہنے کیلئے صلہ رحمی اورصبر وتحمل کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے عالمی ادارے میں مسلمان برادری کیلئے رمضان کے حوالے سے ایک پیغام میں کہاکہ رمضان ہمدردی اور نیکیوں کے حصول کا مہینہ ہے۔انہوں نے کہاوقت آگیا ہے کہ ہم نیکیاں ، تزکیہ نفس اور عبادات کا تسلسل یقینی بنائیں یہ وقت ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا بھی ہے ۔

منیراکرم نے ان مسلمان بھائیوں اوربہنوں سے بھی اظہار تعزیت کیا جو پاکستان، ترکیہ اوردنیا کے دیگرحصوں کو متاثر کرنے والی قدرتی آفات میں اپنے عزیز اور گھر کھو چکے ہیں۔انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے لوگوں اور فلسطینیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو مسلسل غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو مشکل حالات میں پوری محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

Show Buttons
Hide Buttons