وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پر ہنگامی امدادی ادارے نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان پرمشتمل بائیسواں مال بردار جہاز روانہ کردیا ہے ۔ امدادی سامان میں تیرہ سو پچاس آگ سے محفوظ سرمائی خیمے شامل ہیں۔